بھٹکل:7؍فروری (ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ جالی پٹن پنچایت کے اسٹائنڈنگ کمیٹی چیرمین کے طورپر پنچایت کے سنئیر رکن بلال قمری بلاتفاق رائے منتخب ہوگئےہیں۔
6فروری بروز سنیچرکی صبح پنچایت ہال میں منعقدہ ارکان کی میٹنگ میں بلال قمری کو متفقہ طورپر منتخب کیاگیا۔ اس موقع پر پنچایت کی صدر شمیم بانو،نائب صدر فرزانہ ڈاٹاسمیت دیگر ممبران عبدالرحیم شیخ اورآدم پنمبور وغیرہ موجود تھے۔